ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان نے انگلینڈ کو 246رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1.0کی سبقت بنائی

ہندوستان نے انگلینڈ کو 246رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1.0کی سبقت بنائی

Tue, 22 Nov 2016 13:12:59    S.O. News Service

وشاکھاپٹنم،21نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اپنی ا سپن تکڑی کی عمدہ بولنگ کے دم پر ہندوستان نے انگلینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں آج 246رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1.0سے سبقت بنا لی۔جیت کے لیے 405رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم آج پانچویں دن دوپہر کے کھانے کے بعد 158رنز پر آؤٹ ہو گئی۔انگلینڈ کے خلاف رنز کے فرق سے ہندوستان کی یہ دوسری سب سے بڑی جیت ہے۔کل شام بہترین دفاعی کھیل دکھانے والی انگلینڈ کی ٹیم نے آج آٹھ وکٹ 71رن کے اندر اندر گنوا دئے۔آر اشون نے 52رنز دے کر دو وکٹ لئے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبیوکرنے والے جینت یادو نے 30رنز دے کر تین وکٹ چٹکائے۔انگلینڈ کے بلے بازوں نے کل 59.2اوور کھیلتے ہوئے دو وکٹ پر 87رنز بنائے تھے لیکن آج صبح 33.4اوور میں پانچ وکٹ پہلے ہی سیشن میں گنوا دئے۔لنچ کے بعد ہندوستان کونچلے آرڈرکے بلے بازوں کو سمیٹنے میں 24گیند اور 22منٹ لگے۔اس میچ میں کپتان وراٹ کوہلی نے کل 248(167اور 81رنزرن) بنا کر بڑے اسکور کی بنیاد رکھی تو اشون نے 52رنز بنانے کے علاوہ 119رنز دے کر کل8 وکٹ لئے۔اشون کے اب 41ٹیسٹ میں 231وکٹ ہو گئے ہیں اور چار سنچری اور سات نصف سنچری سمیت انہوں نے 1670رنز بنا لئے ہیں۔اشون 2016میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔انہوں نے اب تک 55وکٹ لے کر سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ(54وکٹ)کو پیچھے چھوڑ دیا۔نوجوان جینت نے بین اسٹوکس کو آؤٹ کرنے کے بعد اسٹورٹ براڈ(پانچ)کو ایل بی ڈبلیو کیا اور جیمز اینڈرسن کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین بھیجا۔محمد سمیع نے 30رنز دے کر دو وکٹ لئے۔آخری وکٹ گرنے کے بعد کوہلی نے گلی اٹھائی اور مخالف کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا۔
 


Share: